اسلام آباد ( نئی تازہ مانیترنگ ) وفاقی حکومت نے اپنے تحفظات کے باوجود سندھ اور پنجاب کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئےگندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے پر رضامند ی ظاہر کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اگرچہ سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی کم ازکم قیمت خرید میں گزشتہ سال کے مقابلے غیر معمولی اضافہ کیے جانے پر اپنے تحفظات اور اعتراضات کا اظہار کیا ہے۔تاہم دونوں صوبوں کی کابینہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے وفاقی حکومت نےمذکورہ اعلان کردہ قیمتوں کو تسلیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسکو کی طرف سے گندم خریداری مہم کے لیے بھی گندم کی 3900 روپے فی من قیمت مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔