اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین سے رقم ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق700 ملین ڈالرکی رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔ رقم ملنے سے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے پاچکا تھا۔ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین سے 70 کروڑ ڈالرکی رقم ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔
چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اور پاکستان کو رواں ہفتے چین سے 70کروڑ ڈالر موصول ہونے کی توقع ہے، چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیےرقم کی منظوری دی ہے۔