اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ ) پاکستان کو رواں ہفتے چین سے 70کروڑ ڈالر موصول ہونے کی توقع ہے، چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیےرقم کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے اور رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ رقم موصول ہونے سے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرپڑے گا جبکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں بھی بہتری آئے گی۔