اسلام آباد (نئی تازہ مانیٹرنگ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) نے پیراسیٹامول کی قلت پر قابو پانے کے لئے دوا کی نئی قیمت مقرر کر کر دی۔ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیراسیٹامول 5 سو ملی گرام کی ایک گولی کی قیمت 2 روپے 67 مقررکی ہے گئی جبکہ 2 سو گولیوں کا ڈبہ 534 روپے میں فروخت ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں میں پیراسیٹا مول ، کالپول، پیناڈول سمیت مختلف برانڈ ناموں سے تیار ہوتی ہے۔
پیراسیٹامول اور کیفین کے امتزاج سے تیار گولی کی قیمت 3 روپے 32 پیسے کر دی گئی ہے۔ پیراسیٹامول (کیفین) 65/500 ملی گرام کی 100 گولیوں کی پیکنگ کی قیمت 332 روپے مقررکی گئی ہے۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد دوا کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔اب نوٹیفیکیشن میں درج قیمتوں کے مطابق پیراسیٹامول فروخت کی جا سکےگی۔ واضح رہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے خام مال اور پیداواری لاگت میں اضافے کا بتا کر دوا کی تیاری بہت کم کر دی تھی جس سے شہریوں کو یہ دوا مشکل سے یا پھر زائد قیمت پر مل رہی تھی.۔