کراچی ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ8 کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو آسان مقابلے کے بعد 67 رنز سے شکست دے کرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔186 رنز کےہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم17.3 اوورز میں 118 رنز پرآئوٹ ہو گئی ۔
کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کےمیتھیو ویڈ، جیمز ونس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 70 رنز بنا کرٹیم کو عمدہ اپننگ فراہم کی، میتھیو ویڈ کامران حیدر کی تھرو پروکٹ کیپر کے ہاتھوں 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 19 رنز پر ڈاؤسن کی گیند پرپویلین لوٹے۔ شعیب ملک صرف 10 رنز بنا کر 120 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے چار رنز اضافے کے بعد جیمز ونس 46 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اس کے بعدبین کٹنگ نے کپتان عماد وسیم کے ساتھ مل کرمجموعہ 176 تک پہنچایا ، اس موقع پرشاہین آفریدی نے بین کٹنگ کو20 کے سکور پرآئو ٹ کر دیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، جیمز ونس 46 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان عماد وسیم 35 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
186 رنز کےہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرزکا مجموعہ 40 پر پہنچا تو فخر زمان15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، پانچ رنز اضافے کے بعدشائی ہوپ بھیصرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، مرزا بیگ نے ٹیم کے سکور میں 45 رنزاضافہ کیا وہ 86 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔ایک رن اضافے کے بعد کامران غلام بھی23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،91 کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت بھی 2 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے، ان کے بعد ڈیوڈ ویز9، سکندر رضا 18، شاہین آفریدیبغیر رن بنائے، لیام ڈاسن 1 اور زمان خان صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
اس طرح186 کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم17.3 اوورز میں صرف 118 رنز پرآئوٹ ہو گئی ۔ مرزا بیگ 45 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ،قلندرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ کراچی کنگزکی طرف سے عاکف جاوید نے چار، عامر یامین، بین کٹنگ نے دو، دو جبکہ عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔