لاہور(نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز بدھ کو لاہور سے کریں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا.پارٹی چیئرمیں
عمران خان گرفتاری دے کر تحریک کا آغاز کریں گے۔22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔ 23 فروری جمعرات کو پشاور سے کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ کارکن 24 فروری کو راولپنڈی سے، 25 فروری ملتان، 26 فروری کو گوجرانوالہ اور27 فروری کو سرگودھا سےگرفتاریاں د یں گے۔
قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں کالم نگاروں سے ملاقات میں میں کہا کہ ڈاکٹرز نے مجھے چلنے پھرنے سے منع کیا ہے، پھر بھی مجھے عدالتوں میں بلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ عدلیہ اور ججز کے خلاف گھٹیا پروپيگینڈا مہم چلا رہی ہے تاکہ ججز کو آئين کی بالادستی کےکردار سے باز رکھ سکے، عدلیہ پر یلغار ان کا وطیرہ رہا ہے، غیر قانونی فون ٹیپنگ کے ذریعے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے تسلیم کیا ہےکہ انہوں نے ریکارڈنگز کیں جو غیرقانونی عمل ہے ، ادارے کو اسکی اپنے طور پر انکوائری کرانی چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ن لیگ عدلیہ پر یلغار کی تاریخ رکھتی ہے، یہ ججوں کی خریدو فروخت جیسی رسمِ بد کی موجد ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر خوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔