اسلام آباد (نئی تازہ مانیٹرنگ)اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقع افغان باشندوں کی گھریلو رنجش کا نتیجہ ہے،زخمیوں میں ایک بزرگ شخص اور ایک خاتون بھی شامل بتائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالا ملزم مقتول کاچچا زاد بھائی ہے، زخمیوں کو واقعہ کے کچھ دیر بعدپمز ہسپتال منتقل کردیا گیا،دو زخمیوںکی حالت تشویشناک ہے۔ تھانہ سنگجانی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے ہیں ۔