لاہور( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا آغاز پیر 13 فروری سے ملتان میں ہو گا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے ۔ ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈ ول جاری کر دیا گیا۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پر عزم ہے، جبکہ ملتان سطانز نے بھی میچ جینتنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، موسیقی کے ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔پی ایس ایل 8 میں کون سی ٹیم کب کس ٹیم کا مقابلہ کرے گی نئی تازہ ڈاٹ کام کے سپورٹس ڈیسک نے مکمل شیڈ ول تیار کیا ہے جو یہ ہے.۔
13 فروری 2023 ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز رات 8:00 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم
14 فروری 2023 کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی شام 7:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
15 فروری 2023 ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 6:00 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم
16 فروری 2023 کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ شام 7:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
17 فروری 2023 ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی شام 6:00 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم
18 فروری 2023 کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
19 فروری، 2023 ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوپہر 2:00 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم
19 فروری، 2023 کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز شام 7:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
20 فروری 2023 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی شام 7:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
21 فروری 2023 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز شام 7:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
22 فروری 2023 ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 6:00 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم
23 فروری 2023 پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ شام 7:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
24 فروری 2023 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ شام 7:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
26 فروری 2023 کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز دوپہر 2:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
26 فروری 2023 لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
27 فروری 2023 لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
1 مارچ، 2023 پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
2 مارچ، 2023 لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
3 مارچ، 2023 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
4 مارچ، 2023 لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
5 مارچ، 2023 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
6 مارچ، 2023 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
7 مارچ، 2023 پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز دوپہر 2:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
7 مارچ، 2023 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
8 مارچ، 2023 پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
9 مارچ، 2023 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
10 مارچ، 2023 پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
11 مارچ، 2023 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز شام 7:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
12 مارچ، 2023 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی دوپہر 2:00 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
12 مارچ، 2023 لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
15 مارچ، 2023 کوالیفائر (پہلا بمقابلہ دوسرا) شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
16 مارچ، 2023 پہلا ایلیمینیٹر (تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن )شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
17 مارچ، 2023 دوسرا ایلیمینیٹر (پہلا ایلیمینیٹر ونر بمقابلہ کوالیفائر رنر اپ) شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
19 مارچ، 2023 فائنل شام 7:00 بجے قذافی سٹیڈیم۔ لاہور
پی ایس ایل کے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8 پاکستان بھر کے چار مقامات پر منعقد کیا جائےگا۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ آخری حصے کے لیے ٹورنامنٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔مجموعی طور پر 11 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 جبکہ ملتان میں 5 میچز ہوںگے۔ ٹورنامنٹ کےپہلے 5 دنوں میں ملتان کے 5 میچ کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 2023 کے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8 کے میچز دو ٹائم سلاٹس میں ہوں گے ۔ پی ایس ایل کے میچوں کے اوقات میں ڈے میچز اور نائٹ میچز شامل ہوں گے۔ پی ایس ایل 2023 کے ڈے میچز دوپہر 2 بجے جبکہ نائٹ میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ پی ایس ایل 2023 کے پہلے میچ کے سوا ملتان میں نائٹ میچ شام 6 بجے شروع ہوں گے پہلا میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔