اسلام آباد( نئی تازہ نیوز ) زلزلہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میدیکل سائنسز کے ڈاکٹروں کی 10 رکنی ٹیم ادویات کے ساتھ ترکیہ روانہ ہوگئی۔ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے کےمتاثرین کی امداد میں پاکستان نمایاں کرادار ادا کر رہا ہے، پمز ہسپتال اسلام آباد سے ڈاکٹروں کی 10 رکنی ٹیم متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ادویات سمیت ترکیہ گئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق پمز سے 10 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم زلزلے سے متاثرہ ملک شام کے لیے بھی روانہ کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے مصیبت کی گھڑی میں ترکیہ کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ واضح رہے ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 29 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔