واشنگٹن (نئی تازہ رپورٹ)ایک نامعلوم پاکستانی شہری نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز عطیہ دے کر دنیا کو حیرت زدہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی شخص نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر امریکہ میں ترک سفارتے خانے جا کر 30 ملین ڈالرز کی امداد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک پاکستانی کی جانب سے خاموشی سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالرز کی امداد کے عمل نے ان کے دل کو چھولیا ہے۔ وزیراعظم نے لکھا کہ خدمت خلق کی ایسی ہی شاندار مثالیں انسانیت کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
عامی میڈیا میں بھی اس گمنام شخص کے عمل کو سراہا جا رہا ہے جو اپنی شناخت ظاہر کیے بغیرخطیر رقم کا عطیہ دے کر روانہ ہو گیا۔
ترکیہ اور شام میں زلزلےکے باعث ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ، ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر ہوئے ہیں۔