اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں،قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔
جمعرات کو توئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں، وہ شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا،ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟
انہوں نے کہا کہ بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں۔ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ عمران خان نیا جھوٹ ، نیا الزام لگاتے ہیں،قوم میں نفرت،بدتہذیبی اورتقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ وفاقی وزیر نےکہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔