دیامر (نئی تازہ مانیٹرنگ )خیبرپختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں بس اور کارتصادم کے بعد کھائی میں گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق اپر کوہستان میں ہربن کے مقام پر مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم کے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مقامی انتظامیہ کی طرف سے بتا یا گیا ہے گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور کار میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جا گریں جس کے نتیجہ میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی زیادہ تر لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں جب کہ مزید لاشوں کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ایس پی دیامر کے مطابق اپر کوہستان میں شتیال ڈپو چوکی کے قریب مسافر بس اور کار میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا اور دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگریں۔ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔