اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی پردفعہ 144 کےتحت کارروائی ہوگی۔خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ہو گا,
ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے پتنگ بازی پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک ہو گا, نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ بازی کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ہو گا,خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی ۔