نیو یارک ( نئی تازہ مانیٹرنگ) امریکہ میں 6 سالہ بچے نے والد کے فون سے آن لائن ایپ سے ایک ہزارڈالرکے پیزا، شوارما، اور فرائز منگوا لئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن میں رہائش پذیر کیتھ اسٹون ہاؤس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے گھر کے گیٹ پر فوڈ ڈیلیوری کرنے والے رائیڈز کو آتے جاتے دیکھا۔
بچے کے والد کے مطابق انہیں کچھ دیر بعد علم ہوا کہ ان کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے ان سے کھیلنے کے لئے موبائل فون لیا تھا جس سے آرڈر کرکے طرح طرح کے کھانے منگوا لئے۔رپورٹ کے مطابق میسن نے ہر اس کھانے کا آرڈر دیا جو موجود تھا، منگوائے گئے کھانوں میں جھینگا، سلاد، شوارما، چکن پیزا، سینڈوچ، چلی چیز فرائز اور آئس کریم شامل تھے۔ اس دوران کیتھ کے بینک نے پیزا کے 400 ڈالر کے آرڈر سے انکار کرتے ہوئے اسے فراڈ سمجھا اور اسے فراڈ الرٹ کا میسیج بھی بھیجا۔
بچے کے والد کوصورتحال علم ہوا تو اس نے ر یسٹورینٹس کو فون کر کے کوشش کی کہ وہ آرڈرز روک دین اور انہیں نہ بھجوائیں لیکن انہوں نے اسے متعلقہ ایپ کمپنی سے رابطے کا کہا ۔ بہت زیادہ کھانا ہونے کی وجہ سے اسے پڑوسیوں میں بانٹ دیا گیا۔ بچے نے اپنی جمع کی گئی رقم سے ہر رائیڈر کو ٹپ بھی دی۔ بچے کے مطابق اس نے 115 ڈالر جمع کر کھے تھے جن میں سے ٹپ دینے کے بعد صرف ایک سینٹ باقی بچا۔