لاہور(نئی تازہ رپورٹ) کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے، اس سے قبل شاہد آفریدی نے بطور عبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے بھی معذرت کر لی تھی۔شاہد آفریدی نے صرف نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلیے کھلاڑی منتخب کئے.
۔وزیراعظم شہباز شریف نے نومبر میں رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی او کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ 14 رکنی کمیٹی میں شاہد آفریدی بھی شامل تھے۔بعد ازاں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جس کا سربراہ شاہد آفریدی کو بنایا گیا۔تاہم نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد عبوری سلیکشن کمیٹی ختم ہوگئی تھی اور پھر ہارون رشید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔