نئی دہلی ( نئی تازہ رپورٹ) بھارتی ریاست اڑیسہ کے وزیر صحت پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جھارسوگوڑا کے برجراج نگر کے قریب گاندھی چوک میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نےوزیر صحت نابا کسور داس پر قریب سے فائرنگ کی۔ انہیں سینے میں گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹ� بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے جہاں پولیس اہلکار نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے فائرنگ کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹرگوپال داس کو پکڑ لیا۔ جسےبعد ازاں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وزیر صحت اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو انہیں گولی مار دی گئی۔ حملے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا۔وزیر صحت عوامی شکایات مرکز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔