کوہاٹ( نئی تازہ رپورٹ)خیبر پختونخوا کے تاندہ ڈیم میں کشتی 30 سیاحوں سمیت ڈوب گئی۔ کشتی میں زیادہ تعدد بچوں کی تھی۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کردی ہے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوا ر 16 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 بچے دم توڑ گئے۔ ڈپٹی کمشنرفرقان اشرف کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
قبل ازیں ڈی سی فرقان اشرف نے بتایا تھا کہ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو جلد موقع پر پہنچ کر دوبنے والوں کی تلاش میں مدد دے گی۔
جنوبی کوریا: صدر نے نفاذ کے چند گھنٹے بعد مارشل لاءختم کر دیا
جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے سخت عوامی رد عمل کے بعد محض چند گھنٹے قبل لگایا گیا...