تہران( نئی تازہ مانیترنگ)ایران کے شمال مغربی صوبے میں 5.9 شدت کے زلزلے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ایرانی ایمرجنسی آرگنائزیشن کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کے مطابق زلزلے میں مجموعی طور پر 122 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری حکام اور میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے صوبے کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر ارمیا سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے جس کے متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ اسنا نیوز ایجنسی نے زخمیوں کی تعداد 447بتائی ہے۔
اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ...
Read more