ڈیرہ غازی خان ( نئی تازہ رپورٹ) ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) سے مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ موزہ جھنگی میں دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق خیبر پختنوا سے ہے، بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد خیبرپختونخوا سمیت لاہور، اسلام آباد اور روالپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 2 ہینڈ گرنیڈ اور باوردی مواد برآمدہوا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی ہوگا
لاہور: سموگ میں کمی اور فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان میں...