اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ ) اسلام آباد اور کراچی کے درمیان گرین لائن ٹرین جمعہ 27 جنوری سے دوبارہ چلا دی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے ٹرین کا افتتاح کریں گے۔محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق گرین لائن ٹرین سیلاب کی وجہ سے بند کی گئی تھی جسے اب پھر سے فعال کیا جارہا ہے . ٹرین میں مسافروں کوناشتہ، کھانا، بیڈنگ، یوٹیلیٹی پیک اور ہائی ٹی جیسی کئی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ گرین لائن ٹرین کی مختلف کیٹیگریز کا کرایہ ان سہولیات کے مطابق رکھا گیا ہے-گرین لائن کے ذریعے مسافرں کو آرام دہ ترین سفر فراہم کیا جائے گا۔ٹرین مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے دن 3 بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر کراچی پہنچا کرےگی۔ اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9450 روپے، اے سی پارلر کا کرایہ 8500 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 7550 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 4200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سہولیات کے بدلے مسافروں سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی.
ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن ٹرین چین سے درآمد کی گئی نئی کوچز اور عمدہ انتظامات کے ساتھ فعال کی جارہی ہے-