اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی، آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ.سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا۔
ایف آئی آر کا عکس
پولیس ترجمان نے کہا کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوھدری کو بدھ کی صبح لاہور سے گرفتار کیا گیا. ان کے خلاف تھانہ کاہسار اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے.
پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا اور فواد چودھری کے خلاف کارروائی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق فواد چودھری نے ایک ٹی وی چینل پر کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوچکی ہے، جو لوگ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے، اور انہیں ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔
فواد چودھری کیخلاف درج مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور دھمکی دینے کی دفعات 153اے ،124اے ،505 اور506 شامل ہیں۔