اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) پاک سوزوکی کمپنی نے ہنڈا اورانڈس کمپنیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں تین لاکھ 55 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ سوزوکی موٹرز کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈیلرز کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اضافے کے بعد سولہ لاکھ ننانوے ہزار روپے سے بڑھ کر اٹھارہ لاکھ 59ہزار روپے ہوگئی ہے۔آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 19 لاکھ 76 ہزار روپے سے بڑھ کر 21 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی۔آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار روپے اضافے سے 21 لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 10ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ کمپنی نے آلٹو اے جی ایس کی قیمت کی قیمت میں2 لاکھ روپے اضا فہ کیا ہے اور قیمت22 لاکھ23 ہزار روپے سے بڑھا کر24 لاکھ 23 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 2 لاکھ85 ہزار روپے اضافے سے27 لاکھ54 ہزار روپے سے بڑھ کر30لاکھ 39ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور قیمت 30 لاکھ24 ہزار روپے سے بڑھ کر33 لاکھ 39ہزار روپے تک جاپہنچی ہے۔
سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعداس کی قیمت 32 لاکھ 34 ہزار روپے سے بڑھ کر 35 لاکھ 69 ہزار روپے ہو چکی ہے۔ کمپنی کے مطابق سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں2 لاکھ8 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 24 لاکھ21 ہزار روپے سے بڑھ کر26 لاکھ 29ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں2 لاکھ 25 ہزار روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 25 لاکھ64 ہزار روپے سے بڑھ کر27 لاکھ 89 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے اسی طرح ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 57 ہزار روپے اضا فہ کیا گیاجس کے بعد 28 گاڑی کی قیمت لاکھ 2 ہزار روپے سے بڑھ کر 30 لاکھ 59ہزار روپے ہو گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت2 لاکھ 99 ہزار روپے اضافے سے31 لاکھ80 ہزار روپے سے بڑھ کر34 لاکھ 79ہزار روپے کی گئی ہے، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں3 لاکھ22 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاجس کے بعد قیمت34 لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھ کر37 لاکھ 42ہزار روپے ہو گئی ۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 55ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد37 قیمت لاکھ60 ہزار روپے سے بڑھ کر41 لاکھ 15ہزار روپے ہو گئی ہے۔
سوزوکی کے راوی کیری کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد14 لاکھ24 ہزار روپے سے بڑھ کر15 لاکھ 39ہزار روپے کی گئی ہے، راوی بغیر ڈیک کی قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 13 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر14 لاکھ 64 ہزار روپے ہو گئی اسی طرح بولان وین کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کے بعد15 لاکھ روپے سے بڑھ کر 16لاکھ 19ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔ سوزوکی کے بولان کارگو کی قیمت میں ایک لاکھ 19 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور قیمت14 لاکھ 87 ہزار روپے سے بڑھ کر16 لاکھ 86 روپے ہو گئی ہے۔