اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کردیا.
اتوار کی شب الیکشن کمیشن کے اعلی سطح کے اجلاس میں محسن نقوی کو متفقہ طور پرنگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ان کا نام پی ڈی ایم کی طرف سے تجویز کیا گیا تھا۔
اجلاس میں احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام زیر غور آئے ۔الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کونگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
اجلاس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاتھا کہ وزیراعلی پنجاب کی تقرری کیلئے تجویز کردہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دینگے، مقررہ وقت رات 10 بجے سے پہلے نام کا اعلان کر دیں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تقرری کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی۔ الیکشن کمیشن کے قانونی شعبہ کے افسران کی جانب سے نگران وزیراعلی کی تقرری سے متعلق آئینی و قانونی پہلوئوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد حکومت اور اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کے لئے کسی نام پر متفق نہیں ہو سکے تھے جس کے باعث آئینی طور پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا تھا۔
لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی ہوگا
لاہور: سموگ میں کمی اور فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان میں...