پشاور( نئی تازہ نیوز) اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقررکر دیا گیا۔. گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور اپوزیشن رہنما اکرم خان درانی نے اعظم خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نےاعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ.کے پی حکومت اور اپوزیشن نے جمعہ کی شب نگران وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کرلیا تھا.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے بتایاتھا کہ ہم نے مشورہ کیا کہ عوام کو مزید مشکلات میں نہیں ڈالیں گے، تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن اور وزیراعلیٰ نے ساتھ بیٹھ کراہم فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر محمود خان، پرویز خٹک اور اسپیکر کا مشکور ہوں۔اکرم خان درانی نے کہا کہ ہم نے مشورہ کیا کہ ایک ایسا آدمی ہو جو معیشت سے اور صوبے کے حالات سے واقف ہوں۔ بعد ازاں نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کے لئے محمود خان اور اکرام درانی نے گورنر کو تحریری طور پر آگاہ کر دیاتھا ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی ایڈوائس پر گورنر کے دستخط سے18 جنوری کو اسمبلی تحلیل کر دی گئی تھی، جس کے بعد محمود خان اور اکرم خان درانی نے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے معاملہ پر مشاورت کی۔
گورنر کے پی کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعلٰی کے لیے اعظم خان کے نام متفق ہوئے، محمود خان اور اکرم درانی نےاعظم خان کی بطور نگران وزیراعلی تقرری کے لیے خط لکھا، گورنرخیبرپختونخوا نے آرٹیکل 224 کی شق 1 اے کے تحت اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا ہے۔