اسلام آباد (نئی تازہ مانیٹرنگ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 9ویں جائزے کے لئےرواں مہینے ( جنوری)کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔.نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے آئندہ ہفتے کے شروع میں اپنے وفد کے دورہ پاکستان کے شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا. معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ارکان دورے کے دوران پاکستان کےمختلف محکموں کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کر یں گے۔ بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ، تجارت ، توانائی اورصنعت و پیداوار کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، نیپرا اور اوگرا کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد چاروں صوبائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گا، وفد دورے کے دوران ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے 9 ویں جائزہ کے بعد سفارشات مرتب کرے گا، وفد کی جانب سےسفارشات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد پاکستان کیلئے اگلی قسط جاری کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
مشکل مالیاتی حالات کے پیش نظر آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد بارے وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان نے یکرٹری فنانس کے ذریعے آئی ایم ایف کو تحریری طور پر اپنا جائزہ مشن آئندہ ہفتے اسلام آباد روانہ کرنے کی درخواست بھیجی ہےتاکہ 7 ارب ڈالرز مالیت کے توسیعی فنڈ کی سہولت کے 9 ویں جائزے کے حوالے سے موجود تعطل ختم ہو سکے۔