اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے فہد ہارون کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرزفہد ہارون کو معاون خصوصی مقرر کردیاہے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا وہ اس سے پہلے 2021میں تقریباً8 ماہ تک وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انفارمیشن اینالیٹکس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں تاہم اکتوبر 2021میں وہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ ۔ اس وقت فہد ہارون وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز کے طور پر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فہد ہارون کی تقرری کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔
ایچ آئی وی کا پھیلاؤ، نشتر ہسپتال ملتان کے ایم ایس سمیت 6 ملازمین معطل، وی سی مستعفی
ملتان کے نشتر ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر...