اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) متحدہ عرب امارات نے وعدے کے مطابق پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ ابوظبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع کرائے گئے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران کیا ۔
انہوں نے بتایا وزیراعظم نے سرکاری دورے کے دوران صدر متحدہ عرب امارات سے قرض کی مدت م بڑھانے پر بات چیت کی تھی. اس پیش رفت کا ٹوئٹر پر ذکر کرتے ہوئےوزیر خزانہ نے پاک یو اے دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی درج کیا.
یاد رہے کہ.وزیر اعظم شہباز شریف نےگزشتہ دنوں دو روزہ سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی تھی،ابوظہبی کے الشاطی محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے مطابق مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی.وزیراعظم پاکستان کے آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے دو ارب ڈالر قرض واپسی کی مدت میں توسیع اور اضافی ایک ارب ڈالر دینے پر اتفاق کیا ہے۔