پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں 2 طیاروں کا اضافہ ہو گیا۔ نیا ائیربس 320 طیارہ پہلی کمرشل پرواز لے کر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گیا۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت پی آئی اے کی ترقی کیلئے کوشاںہے، گزشتہ دنوں منگوایا گیا ائیربس 320 طیارہ شیڈول میں شامل ہو گیا ہے، نئے ائیربس 320 طیارے کو پی کے 309 کی حیثیت سے اسلام آباد تا کراچی پہلی کمرشل فلائٹ کے طور پر بھیجا گیا۔
رپورٹ کے مطابق7 ماہ سے طویل گرائونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی اب آپریشن میں شامل ہو گیا ہے، طیارے نے کئی ماہ بعد اڑان بھری ، گزشتہ چندہ ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جسے آپریشن میں واپس لایا گیا، تیسرا طیارہ بھی چند ہفتوں میں آپریشنل ہوجائے گا۔اس طرح پی آئی اے کے 14 ائیر بس اور 10 بوئنگ 777 سمیت کل 25 طیارے شیڈول کا حصہ ہوں گے ایئر لائن ذرائع کے مطابق طیاروں کے فعال ہونے سے پی آئی اے کا شیڈول ہموار ہو جائے گا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق کووڈ 19 کے بعد قومی ایئر لائن کے آپریشنل طیاروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
کراچی : نئی تازہ رپورٹ