اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کسان پیکیج کے تحت پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کراچی انڈسٹریل سٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ سمیت سڑکوں کی مرمت کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی۔. ای سی سی کے اجلا س میں رواں مالی سال کیلئے پاور ڈویژن کے لئے 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظوری دی گئی، ٹریکٹر کی قیمتوں میں کمی کی خاطر کسان پیکیج کے تحت 5 سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل، الیکشن کمیشن کا انتباہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان اسمبلی کو سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے لیے 15 جنوری 2025 تک...
Read more