اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا ) نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے قومی خزانے کو ایک سال میں تقریبا 292 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
نیپرا نے مالی سال 22-2021 میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈسکوز کی ناقص کارکردگی بیان کی ہے۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ایک سال کے دوران قومی خزا نے کو 292 ارب روپے کے قریب نقصان پہنچایا جس میں 170 سے ارب روپے کا نقصان صرف کم وصولیوں کی وجہ سے ہوا کیا جب کہ قومی خزانے کو لائن لاسز کی مد میں 122 ارب روپے کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
تقسیم کار کمپنیوں میں سے قومی خزانے کو سب سے زیادہ 63 ارب روپے کا نقصان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے پہنچایا، رپورٹ کے مطابق لوڈشیڈنگ میں بھی پیسکو سرفہرست رہی ۔
نیپرارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کرنٹ لگنے سے 196 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔