پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کو متحرک کرنے کے لئےمریم نواز کو پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی، 22 جنوری کو پاکستان پہنچنےکا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مریم نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت نے کیا ہے ، پارٹی قائد نوازشریف نے انہیں پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق اہم ٹاسک سونپے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مریم نوازشریف پنجاب میں مختلف علاقوں کے دورے اور اپنی جماعت کے سینئررہنماؤں سےملاقاتیں کریں گی۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان دنوں وقت لندن میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے پاکستان آمد سے قبل پارٹی کی مرکزی قیادت میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے، اور پارٹی رہنماؤں نے بھی نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ 3 ماہ میں انتخابات ہوں گے جس کے لئے اہم فیصلے کرنا ہوں گے- نوازشریف نے رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کیاہے، جس میں شرکت کے لئے رانا ثنائاللہ سمیت پاکستان سے بعض دیگر پارٹی رہنماؤں کو لندن بلا لیا گیاہے.