. نامعلوم افراد نے افغانستان کی سابق خاتون رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ کو دارالحکومت کابل کے کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ مرسل نبی زادہ دارالحکومت کابل کے علاقے احمد شاہ بابا میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔
نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر انہیں قتل کیا ، فائرنگ کے اس واقعے میں ان کا باڈی گارڈ بھی ہلاک ہوگیا۔ جبکہ گھر میں موجودسابق رکن پارلیمنٹ کا بھائی اور دوسرا باڈی گارڈ بھی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
طالبان کے ترجمان خالد زردان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے مرسل کے بھائی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
مرسل2019 میں کابل شہر کی نمائندہ کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔ وہ پارلیمانی دفاعی کمیشن کی رکن کے ساتھ ساتھ ایک نجی این جی او، انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کے لیے کام کر تی رہی ہیں۔
کابل : مانیٹرنگ ڈیسک