کھٹمنڈو ( نئی تازہ مانیٹرنگ) نیپال میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو نے سے68 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔
اطلاعات کے مطابق طیارے میں 68 مسافر سوار تھے جن میں 15 غیر ملکی مسافر بھی تھے جب کہ عملے کے چار ارکان بھی اس بدقسمت طیارے میں موجود تھے۔
ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کورین شہری جبکہ آسٹریلیا، فرانس، ارجنٹائن کا ایک ایک شہری سوار تھا۔
نیپالی میڈیا کے مطابق حاد ثے کے بعد ائیرپورٹ کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیوٹیموں نے آخری اطلات تک68افراد کی لاشیں نکالے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔