لاہور( نئی تازہ مانیٹرنگ) پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جانے کے بعداب نگران وزیر اعلٰی کی تقرری ہوگی ، اس بارے فیصلہ وزیراعلی پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز مشاورت سے کریں گے۔ وزیراعلٰی اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے نگران وزیر اعلی مقرر کریں گے، اور 3 دن میں نگران وزیراعلی کانام گورنر کو دیں گے اور اگر دونوں میں اتفاق رائے نہ ہوسکا تو یہ معاملہ اسپیکر کے پاس چلاجائیگا۔اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کی مساوی نمائندگی سے6 ارکان کی ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے، کمیٹی 3 دن میں مشاورت کرکے نگران وزیراعلی کیلئے ایک نام دیگی۔
اگرپارلیمانی کمیٹی بھی اتفاق رائے تک نہ پہنچ سکی تو الیکشن کمیشن کو دو ،دو نام دیے جائیں گے اور الیکشن کمیشن 48 گھنٹے کے اندر ان ناموں میں کسی ایک کا نگران وزیر اعلی کے طور پر اعلان کردے گا۔