اسلام آباد(نئی تازہ رپورٹ) اسٹیٹ بینک نے دو غیر ملکی کمپنیوں سمیت پانچ کمپنیوں کو ڈجیٹل بینکنگ کی اجازت دے دی۔
مرکزی بینک کے مطابق ان کمپنیوں کو لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت اجازت ناموں کا اجراء کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹوئٹر پا جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی طرف سے ملک
میںڈجیٹل بینکنگ کے لئے درخواستیں دی گئی تھیں۔ جن میں سے 5 کمپنیوں کو این او سی جاری کئے گئے ہیں۔
بینک کا کہناہے کہ پانچوں کمپنیوں کو اسٹیٹ بینک کے لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ڈجیٹل بینکینگ کی اجازت دی گئی ہے۔
بینک کے مطابق جن 5 کمپنیوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں ان میں ایزی پیسہ ڈی بی، ہوگو بینک،کے ٹی بینک، مشرق بینک اور رقمی شامل ہیں ۔