مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو اہم مشاورت کے لئے لندن بلا لیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی آئندہ دو روز میں لندن روانگی متوقع ہے، دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں وزیر داخلہ کو ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے، رانا ثنا اللہ پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔
بتایا گیاہے کہ کہ ملاقات میںسینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔ مریم نواز خود بھی مشاورتی عمل میںشامل ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عدالتوں میں زیر التوا کیسز اور ان پر پیش رفت سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔
اس سے قبل قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنمائوں سردار ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کر چکے ہیں ۔
لندن: نئی تازہ مانیٹرنگ