پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پر 3 برس میں 43 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دورحکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ایک ہزار 579 گھنٹے سے زائد وقت ہیلی کاپٹر استعمال کیا جس پر 43 کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔
. سابق وزیراعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلی رپورٹ سینیٹ میں کمانڈنگ آفیسر 6 ایوی ایشن اسکوارڈن کی طرف سے پیش کی گئی، ہیلی کاپٹر کے استعمال کی 2019 سے مارچ 2022 تک کی تفصیلات کے مطابق فی گھنٹہ اخراجات کا تخمینہ
2 لاکھ 75 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔ عمران خان نے ایک ہزار 579 گھنٹے سے زائد وقت ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔
پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019 میں 497 سے زائد گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال ہوا اور اس کے استعمال پر 131 اعشاریہ 94 ملین روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا جب کہ 2020 میں 522 گھنٹے کے ملین روپے سے زائد اخراجات آئے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں عمران خان نے 450 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا اور استعمال کی مد میں 123 ملین روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا اسی طرح جنوری 2022 سے مارچ 2022 تک سابق وزیاعظم کی طرف سے ہیلی کاپٹر 127 گھنٹے استعمال ہوا اور اخراجات کا تخمینہ 35 ملین روپے سے زائد ہے۔
اسلام آباد: نئی تازہ رپورٹ