آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا )نے یکم جولائی سے گیس 74 فیصد مہنگی تک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سوئی ناردرن گیس ( ایس این جی پی ایل) کیلئے 406 روپے 28 پیسے اور سوئی سدرن (ای ایس جی پی ایل)کے لیے 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضا فہ ہو گا.ریگولیٹری اتھارٹی نے فیصلہ گیس قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں کی درخواستوں پر جاری کیا۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس 74.42، جب کہ سوئی سدرن کیلئے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد لاگو ہوگا
اوگراکا فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد لاگو ہوگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت اگر چالیس روز میں منظوری نہ دے تو فیصلہ نافذ العمل ہوجائے گا۔
سوئی ناردرن گیس کے لئے قیمت 545 روپے 89 پیسے ایم ای بی یو ٹی ہے، اب نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کے لئے موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے، نئی قیمت بڑھ کر ایک ہزار 161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔فیصلہ یکم جولائی 2022 سے لاگو ہوگا