الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنی کی درخوا ستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
منگل کوای سی پی نے چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی رہنمائوںکی حاضری سے استثنی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ تینوں رہنمائوں کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے وارنٹ گرفتاری توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر جاری کیے گئے۔
تینوں پی ٹی آئی رہنمائوں نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں حاضری سے استثنا مانگا تھا۔
اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ...
Read more