مکی آرتھرنے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے پی سی بی سے وقت مانگ لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مکی آرتھر نے انگلش کائونٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کر رکھاہے وہ کائونٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو آگاہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کی آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان آمد کی توقع ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بائولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو مکمل ہو جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے۔
مکی آرتھر 2016 سے2019 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں.
جوابی اقدام ، کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے سخت...
Read more