شہد کی مکھیوں میں قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئے دنیا میں پہلی بارویکسین کی منظوری دے دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ زراعت نے حال ہی میں ویکسین کے مشروط لائسنس کی منظوری دی ہے
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین شہد کی مکھیوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت کا کام کرسکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں 2006 سے شہد کی مکھیوں کی کالونیوں میں سالانہ بنیادوں پر کمی دیکھی جا رہی ہے۔
منظور کی جانے والی ویکسین کو امریکی فائل بروڈبیماری سے ہونے والی اموات کی روک تھام کیلئے تیار کیا گیا ہے، اس بیماری میں بیکٹیریا شہد کی مکھیوں کے لاروے پر حملہ کرتا ہے اور ان کی کالونیوں کو کمزور کردیتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ویکسین ملکہ شہد کی مکھی کی رائل جیلی فیڈ میں بیکٹریا کا غیر فعال ورژن پیدا کرتی ہے جس سے لاروے کو قوت مدافعت حاصل ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نظام کے بہت سے پہلوئوں میں شہد کی مکھیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔