وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے رحیم یار خان کے نواحی گائوں میں بخار سے 12 اموات پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر نے اور خصوصی میڈیکل کیمپ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے سیکریٹری محکمہ صحت اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کی ہے۔
انہوں نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے اندر رحیم یار خان کے نواحی گائوں رکن پورپراسرار بیماری کا شکار ہو کر میاں بیوی اور جڑواں بہنوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جبکہ 10سے زائد بیمار ہوگئے۔ بیماری کا شکار افراد کو شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
شیخ زید ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر الیاس احمد کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد ماہر ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ مذکورہ علاقہ گردن توڑ بخار کا شکار ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس مرض میں مبتلا مزید مریض بھی ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ (جاری ہے)
ڈاکٹر الیاس احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ داخل مریض کچھ بہتر لگ رہے ہیں۔ ان کا علاج بغیر کیسی کوتاہی کے کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گردن توڑ بخار درحقیقت دماغ کی سوزش ہوتی ہے۔ اس میں مریض کو کبھی تیز اور کبھی ہلکا بخار ہوتا ہے۔ مریض کو کھانسی ہوتی ہے اور چند کیسز میں مریض کی گردن ایک طرف ڈھلک جاتی ہے۔
< h2> متاثرہ علاقے سے تعلق رکھنے والے گیارہ افراد ہسپتال میں داخل
انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں لوگوں کی اموات ہوئی ہیں اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے گیارہ مزید افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان مریضوں کو الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ جہاں ان کا خصوصی طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کے متعلق ہمارا خیال ہے کہ یہ بھی گردن توڑ بخار کا شکار ہوئے ہیں۔ ماہر پروفیسرز کی نگرانی میں خصوصی ٹیم ان مریضوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
مریضوں کو ان کی علامات کے مطابق ادوایات د ینے کے ساتھ میں مختلف ٹیسٹ بھی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر الیاس کے مطابق اس مرض کے دیگر علامات بھی ہو سکتی ہیں جن کا تعلق مریض کی عمر اور حالت پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ایک سے دوسرا مریض متاثر ہو سکتا ہے مگر یہ مریض کورونا، کھانسی، زکام کی طرح نہیں پھیلتا ہے بلکہ اس کے پھیلا اور مریض کے متاثر ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ بند کمرے میں متاثرہ مریض کے ساتھ رہنے سے، متاثرہ شخص کی رطوبت سے، یا متاثرہ شخص کے لمبا عرصہ قریب رہنے سے یہ متاثرہ مریض سے صحتمند افراد کو لگ سکتا ہے۔
ڈاکٹر الیاس احمد نے بتایاکہ کسی بھی شخص کے گردن توڑ بخار سے متاثر ہونے کی بھی کئی وجوہات ہیں۔ بند کمرے میں رہناجہاں پر ہوا کا گزر نہ ہوا، مچھر، گندگی ک سمیت اس کی درجنوں دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔