وزیر مملکت برائےپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے معاہدہ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ، روس ہمیں خام تیل میں دنیا کے مساوی یا اس سے زیادہ رعایت دے گا۔
مصدق ملک نے پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے بارے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روس کا سینئر ترین وفد پاکستان آرہا ہے۔ جس میں، روسی وزیر توانائی اور وزیر مملکت توانائی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس خام تیل میں ہمیں دنیا کے مساوی یا اس سے بھی زیادہ رعایت دے گا، اس سلسلہ میں سنجیدہ بات چیت ہو رہی ہے،مصدق ملک نے کہا کہ پوری کوشش کرینگے کہ ملکی مفاد میں معاملہ طے پاجائے،
ہم نے ریفائنریز سے بات کرنے کے بعد روس کے ساتھ اپنی طلب کے مطابق بات کی۔ معاہدے کی تیاریاںمکمل ہیں لیکن قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کرنی چاہئے۔
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہماری ریفائنریز اب 30فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ، جب انہیں اپ گریڈ کیا جائے گا تو پیٹرول ذیزل زیادہ بنائیں گی۔