ٹوئٹر کے 20کروڑ صارفین کے ای میل ایڈریسز چوری ، ہیکر نے آن لائن ہیکنگ فورم پر پوسٹ کر دیئے ۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیل کی سائبرسکیورٹی مانیٹرنگ فرم ہڈسن راک کے شریک بانی ایلون گال نے اسے سب سے اہم لیکس قرار دیا ہے۔انہوں نے لنکڈ اِن پرکہا کہ یہ خلاف ورزی بہت سی ہیکنگ، ٹارگٹ فشنگ اور ڈوکسنگ کا باعث بنے گی۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے اس رپورٹ پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا جس کے بارے میں ایلون گال نے 24 دسمبر کو سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا
تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ فورم پر موجود ای میل ا یڈرسز واقعی درست اور ٹوئٹر سے حاصل کردہ ہیں۔
ہیکر فورم کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر دکھائے جا رہے ہیں۔
صارفین کے ڈیٹا کی چوری پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ہیو آئی بین پونڈ کے بانی ٹرائے ہنٹ نے لیک ہونے والے ڈیٹا سے متعلق کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ وہی( ٹوئٹر کا ڈیٹا) ہے ۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کہ مذکورہ ڈیٹا کب چوری کیا گیا جبکہ ہیکرز کی شناخت یا مقام بھی ظاہر نہیں ہو سکا ۔