پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب کی ایک بڑی فیڈ فیکٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا۔صوبے سمیت ملک بھرمیں پولٹری کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر اشرف چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے رائیونڈ روڈ لاہور پرواقع فیڈ فیکٹری بند کی جارہی ہے
صدرپولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق مرغیوں کی فیڈ کے لیے سویابین کی درآمد میں 3 ماہ سے رکاوٹ ہے، مشکلات کی وجہ سے کئی چھوٹی فیڈ ملز بند کی جاچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کی اجازت کے باوجود سویابین کا بندرگاہ پر پھنسے رہنا حیران کن ہے، ان کا کہنا ہے کہ مچھلی سے حاصل کردہ فیڈ بہت مہنگی ہے۔
قبل ازیں پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا تھا پولٹری انڈسٹری کے پاس صرف ایک ہفتے کا فیڈ اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔ اور اب تک سویا بین کے جہازوں کو پورٹ پر کلیئرنس نہیں مل رہی۔