طویل عرصہ گائیکی کے آسمان پرچمکنے والی معروف گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
پاکستانی فلموں اور میوزک انڈسٹری میں ان کے متعدد لازوال گیتوں کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سیکڑوں غزلیں اور گانے گائے جن میں زیادہ تر اسی کی دہائی میں مشہور ہوئے ”انوکھا لاڈلا“ ” کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں“ اور” وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا “ آج بھی ہر خاص و عام کی زبان پر ہیں ۔
بلقیس خانم کوشوبز حلقوں میں ایک بڑا نام سمجھا جاتا ہے انہوں نے نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی اور پھر منفرد انداز اپنا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
کراچی میں انتقال سے قبل وہ طویل عرصہ تک علیل رہیں.
وزیراعظم شہباز شریف نے نامور گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات گلوکاری کی دنیا کا بڑا نقصان ہے، موسیقی میں بلقیس خانم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
موسیقی اور شوبز کی اہم شخصیات نے بھی بلقیس خانم کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا-