جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے لوڈر رکشے کو روند ڈالا۔ اس دلخراش واقعے میں رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو بھی قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بس جڑانوالہ سے قصور جا رہی تھی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔