وزیراعظم شہباز شریف جمعرات 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے، جہاں ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود ہوں گی۔
دورے کے دوران وزیراعظم بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے اور اسی روز وطن واپس لوٹیں گے۔ وطن واپسی کے بعد شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے۔
شہباز شریف مختصر قیام کے بعد لندن سے واپس جائیں گے، جبکہ نواز شریف دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 11 اپریل کو ترکیہ روانہ ہوں گی، ان کے ہمراہ صوبائی سینیئر وزیرمریم اورنگزیب بھی ہوں گی۔
مریم نواز 12 اپریل کو چوتھے اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم سے خطاب کریں گی اور 13 اپریل کو فورم میں متفقہ قرارداد کے بعد وطن واپس لوٹیں گی۔