لاہور ( نئی تازہ نیوز) لاہور پولیس میں ایس ایچ اوز کے وسیع پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر محمد ندیم اختر کو ایس ایچ او راوی روڈ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سب انسپکٹر فریاد اشرف کو راوی روڈ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او اسلام پورہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او اسلام پورہ سب انسپکٹر زاہد محمود کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایچ او گڑھی شاہو سب انسپکٹر دلاور علی کو بھی پولیس لائنز بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد حمزہ نواز کو ایس ایچ او گڑھی شاہو تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر محمد یونس کو مصطفیٰ ٹاؤن سے تبدیل کر کے ایس ایچ او گوالمنڈی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انسپکٹر غلام باری کو ایس ایچ او گوالمنڈی کے عہدے سے ہٹا کر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر ہاشم افتخار کو ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سب انسپکٹر نجم علی کو ایس ایچ او مستی گیٹ مقرر کیا گیا ہے۔
انسپکٹر محمد اسلم کو ایس ایچ او مستی گیٹ کے عہدے سے ہٹا کر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ سب انسپکٹر محمد راشد انور کو پولیس لائنز سے انچارج چوکی ایف سی کالج تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سب انسپکٹر محمد نعمان کو چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ سے تبدیل کر کے انچارج چوکی پھلروان برکی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سب انسپکٹر ندیم علی کو جنرل ڈیوٹی شاہدرہ ٹاؤن سے انچارج چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ مقرر کر دیا گیا ہے۔