لاہور( نئی تازہ نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور سفاری چڑیا گھر کو 11 مارچ سے 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ضروری مرمت اور دیکھ بھال کا کام مکمل کیا جا سکے۔
پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق سالانہ تعمیراتی کام اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری عید کی تعطیلات سے قبل مکمل کی جائے گی۔
اس دوران تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ لاہور سفاری چڑیا گھر میں وقتاً فوقتاً تزئین و آرائش کا کام کیا جاتا ہے تاکہ جانوروں اور سیاحوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔ چڑیا گھر عید سے قبل بہتر سہولیات کے ساتھ دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے۔